ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ہاکی انڈیا نے جونیئر خواتین کیمپ کیلئے 33ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا

ہاکی انڈیا نے جونیئر خواتین کیمپ کیلئے 33ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا

Wed, 14 Jun 2017 16:54:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہاکی انڈیا نے بنگلور کے سائی سینٹر میں لگنے والے جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کے کیمپ کیلئے 33ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔انہیں ہاکی انڈیا کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر ڈیوڈ جان کی رہنمائی کے تحت سخت ٹریننگ دی جائے گی۔انہیں ٹریننگ جونیئر خواتین ٹیم کے کوچ بلجیت سنگھ سینی دیں گے ،توانتخاب مہارت، رفتار، کھیل کی سمجھ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ان کا کیمپ تین جولائی تک چلے گا۔جان نے کہاکہ یہ ہمارادیرینہ ہدف ہے جس میں اولمپکس 2020اور 2024اور جونیئر ورلڈ کپ 2020شامل ہیں۔یہ کافی سخت گروپ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس میں سے کچھ لڑکیاں سینئر ٹیم میں جگہ بنائیں گی ۔جونیئر ممکنہ گروپ(گول کیپر)خوشبو، بشو دیوی کے، چنچل (ڈفینڈر)پرینکا، سلما ٹیٹے، اسمتا بارلا، الکا ڈنگ ڈنگ، امرہ، گگن دیپ کور، انتم، منیشا گوتم، اشکا چودھری، سپریا مڈو( مڈفیلڈر)عما چوہدری، سمن دیوی، سنیتا یادو، مریانا کجر، جیوتی، منجو چورسیا، بلجیت کور، سادھنا سے گر،جیون کشوری ٹوپو، پرماجل ٹوپو (فارورڈ)سنگیتا کماری، لالریمسیامی، دیپکا سوریگ، ممتاز خان، لالردکی، امریندر کور، جانہوی پردھان، یوگتا بورا۔
 


Share: